.

عراق: مغربی صوبہ الانبار میں 48 شامی فوجی ہلاک

سرحد پار آنے والے شامیوں پر مسلح افراد کا حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے مغربی صوبہ الانبار کے نزدیک واقع الرطبہ کے صحرا میں مسلح افراد نے اڑتالیس شامی فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

العربیہ کے نمائندے نے عراقی حکام کے حوالے سے ان شامی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔یہ خونریز واقعہ عراق کی مسلح افواج کے شام کے اندر جیش الحر کے ٹھکانوں پر بمباری کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ شام کے پینسٹھ فوجیوں اور سرکاری عہدےداروں نے گذشتہ جمعہ کو خود کو حکام کے حوالے کیا تھا۔ان پر حملے میں چھے عراقی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ عراق میں شامی فوجیوں پر کس گروپ نے حملہ کیا ہے۔

شامی باغیوں نے عراق اور شام کے درمیان واقع سرحدی گذرگاہ اليعربية پر قبضہ کر رکھا ہےاور سرحدی کے دوسری جانب شامی باغیوں کے کنٹرول کے بعد شامی فوجی عراق کے علاقے کی جانب آ گئے تھے۔