عرب لیگ کا شامی قومی اتحاد کو نشست دینے سے انکار

عراق، لبنان اور الجزائر کی جانب سے مخالفت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے شامی حزب اختلاف کے قومی اتحاد کو تنظیم میں رکنیت دینے سے انکار کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شامی اتحاد ملک کی نمائندگی کا اہل نہیں ہے۔

نبیل العربی نے قاہرہ میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''شامی حزب اختلاف کی کوئی انتظامی کمیٹی نہیں ہے۔اس کو تنظیم میں نشست کے حصول کے لیے معیار پر پورا اترنا ہوگا''۔ انھوں نے بالاصرار یہ بات کہی کہ ''شامی حکومت کی رکنیت بدستور معطل ہے''۔

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کا یہ بیان رائٹرز کی ایک رپورٹ کے بعد منظرعام پر آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے شامی حزب اختلاف کو اسی ماہ دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے اپنا نمائندہ بھیجنے کے لیے کہا ہے۔

لیکن دوسری جانب تنظیم کے بعض رکن ممالک شامی حزب اختلاف کو نمائندگی دینے کی مخالفت کررہے ہیں۔العربیہ کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق عراق ،لبنان اور الجزائر دوحہ اجلاس میں شامی قومی اتحاد (ایس این سی) کو نشست دینے کی مخالفت کررہے ہیں۔

عراق نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ عرب لیگ عرب ریاستوں کی نمائندہ ہے،حزب اختلاف کی نہیں۔لبنانی وزیرخارجہ عدنان منصور نے اپنے عرب ہم منصبوں سے کہا ہے کہ وہ شامی حکومت کو دوبارہ اپنی نشست سنبھالنے کی اجازت دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں