.

شامی اپوزیشن کو عرب لیگ کی نشست دینے کے معاملے پر آج فیصلہ

وزرائے خارجہ کا اجلاس حتمی فیصلہ کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی اپوزیشن کی منگل کے روز دوحہ میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں نمائندگی کا فیصلہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں آج کیا جائے گا۔

عرب لیگ کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری احمد بن حلی نے بتایا ہے کہ شامی اپوزیشن کی نمائںدگی کے معاملے پر رکن ملکوں میں مشاورت جاری ہے۔ ادھرعرب لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے اجلاس کی تیاری کے لئے وزرائے خارجہ کے آج ہونے والے اجلاس میں شامی اپوزیشن کی نمائںدگی کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔

منگل کو عرب لیگ کا اجلاس دوحہ میں ہو رہا ہے جس میں تنظیم کی صدارت عراق سے لی جائے گی۔