.

شامی اپوزیشن اتحاد کے مستعفعی سربراہ دوحہ سمٹ میں شرکت پر آمادہ

معاذ الخطیب 8 رکنی شامی وفد کی قیادت کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی نیشنل کونسل کے مستعفی سربراہ معاذ الخطیب نے کہا ہے کہ وہ کل دوحہ میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شامی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کریں گے۔

معاذ الخطیب نے سماجی رابطے کی فورم 'ٹیوٹر' پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کے دوحہ سمٹ میں شامی عوام کے نام پر تقریر کا ان کے استعفی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے استعفی پر بعد میں بات ہو گی۔

ادھر خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے بتایا ہے کہ قطر میں شامی اپوزیشن کے نمائندے نزار حراکی نے کہا ہے کہ معاذ الخطیب دوحہ سمٹ میں آٹھ رکنی اپوزیشن وفد کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سربراہی اجلاس میں معاذ الخطیب شام کے لئے مخصوص نشست پر بیٹھیں گے۔ وہ جس شامی وفد کی قیادت کریں گے ان میں شامی اپوزیشن کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم غسان ہیٹو بھی شامل ہوں گے۔