.

جمال عبدالناصر کا ذاتی کیمرہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

مصری رہنما کی ذاتی اشیاء یو اے ای سمگل کی جا رہی تھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری حکام نے شعلہ بیان عرب نیشلسٹ سابق مرحوم صدر جمال عبدالناصر کا ذاتی کیمرہ اور دیگر اشیاء متحدہ عرب امارات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

قدیمی اشیاء کے وزیر محمد ابراہیم کے حوالے سے مصری میڈیا نے بتایا ہے کہ آثار قدیمہ یونٹ نے یو اے ای ارسال کئے جانے والے دو پیکٹس پکڑے ہیں جن میں سابق صدر جمال عبدالناصر کا ذاتی کیمرہ اور چند تقاریر سمگل کی جا رہی تھیں۔

انہی پیکٹس میں جمال عبدالناصر کی ایک سو ستائیس نادر تصاویر بھی شامل تھیں۔ جمال عبد الناصر انیس سو باون میں شاہ فاروق کا تختہ الٹنے کے بعد اقتدار میں آئے۔

وہ مصر میں ایک منتازعہ شخصیت کے طور پر نمایاں رہے۔ انہوں نے ملک کو جدید بنانے کی کوشش کی تاہم جاتے ہوئے سوشلسٹ افسر شاہی کی فوج ظفر موج چھوڑ گئے۔

ان کے دوران اقتدار میں مصر نے اسرائیل کے خلاف دو جنگیں لڑیں جن کے نتائج مصر کے لئے تباہ کن نکلے، تاہم اس کے باوجود بہت سے مصری مرحوم کرنل کو عرب آزادی کی علامت کے طور پر جانتے ہیں۔