.

دمشق ایئرپورٹ پر ایران کا فوجی کارگو جہاز تباہ

شام میں گزشتہ روز 118 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی انقلابیوں کے ایک نیٹ ورک 'سانا' نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ دمشق کے ہوائی اڈے پر جیش الحر نے ایران کے فوجی کارگو جہاز کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔ حکومت مخالف رضاکاروں نے بتایا کہ اس کارروائی کے بعد ہوائی اڈے پر آگ لگ گئی ہے۔

ادھر شامی میڈیا سینٹر نے بتایا کہ دمشق کی الحجر الاسود کالونی پر سرکاری فوج کی شدید گولا باری سے دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد دوسرے زخمی ہو گئے۔

حجر الاسود پر سرکاری فوج کی بمباری سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوئی۔ درایں اثناء المیدان کالونی میں بھی زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ دھماکا علاقے میں سرکاری گاڑیوں کے ایک کباڑ کے باہر نصب بم کو ریموٹ کنڑول کے ذریعے کیا گیا۔

دوسری جانب شامی انقلابیوں نے دمشق کے نواح میں سرکاری فوج پرزہریلی گیس والے بموں کے استعمال کا الزام عاید کیا ہے۔ شامی نیوز نیٹ ورک کے مطابق جیش الحر نے گاڑیوں کے ایک بڑے گیراج کا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لئے انقلابیوں نے اس علاقے پر کئی دن عسکری کارروائی کی۔