.

قاہرہ: میدان التحریر میں حملے میں متعدد مظاہرین زخمی

موٹر سائیکلوں پرسوارنامعلوم افراد کا پٹرول بموں سے خیموں پرحملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشہور میدان التحریر میں موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر جمعرات کو اچانک حملہ کردیا ہے اور ان کے خیموں کو آگ لگا دی ہے۔

العربیہ کے نمائندے احمد عثمان نے قاہرہ سے اطلاع دی ہے کہ حملے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔مظاہرین نے وزارت داخلہ اور پولیس پر ٹھگوں کو اس حملے کی شہ دینے کا الزام عاید کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے ٹھگوں میں بعض پولیس اہلکار بھی انھوں نے دیکھے ہیں۔حملہ آوروں نے خیموں پر پٹرول سے بھری بوتلیں پھینکیں جس سے ان میں آگ لگ گئی۔

میدان التحریر میں قائم ایک فیلڈ اسپتال کی ڈاکٹر سمعیہ احمد نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکلوں اور ٹرکوں پر سوار تیس سے زیادہ حملہ آوروں نے مظاہرین پر اچانک دھاوا بول دیا،انھوں نے چاقوؤں سے حملے کیے اور فائرنگ کردی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔