اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مغربی کنارے کا فلسطینی نوجوان شہید

مقتول عمر نصار کو فوجی ناکے پر براہ راست گولی ماری گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمالی غرب اردن میں طولکرم کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق عمر نصار اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنا اور انہیں سینے میں گولی لگی۔ عمر نصار، چند دوسرے فلسطینی نوجوان کے ہمراہ اسرائیلی ناکے پر پتھراو کر رہے تھے۔

اسرائیل جیل میں فلسطینی قیدی کی ہلاکت کے بعد غرب اردن میں بدھ کے روز یوم احتجاج اور عام ہڑتال تھی۔ اس کا زیادہ زور تاریخی شہر الخلیل میں دیکھا گیا جہاں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جو رات گئے تک جاری رہا۔

بدھ کے روز ہزاروں فلسطینی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے قریبی قصبے ابو دیس جمع ہوئے جہاں اسرائیلی جیل میں عمر قید کی سزا پانے والے 64 سالہ فلسطینی اسیر میسرہ ابوحمدیہ کو جسد خاکی تدفین کے لئے لایا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں