اسرائیل سے آنے والا اسلحہ بردار مشتبہ جہاز مصری بحریہ نے روک لیا

افریقی ملک کا پرچم بردار جہاز راستہ بھٹک کر مصری سمندری حدود داخل ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قاہرہ میں سیکیورٹی حکام نے دعوی کیا ہے کہ مصری بحریہ نے اسرائیلی بندرگار ایلات سے افریقی ملک [ٹوگو] اسلحہ لیکر لیجانے والے بحری جہاز اور اس کے عملے کو بحیرہ احمر کی سفاگاہ بندرگاہ پر روک لیا ہے۔

حکام کے مطابق مصری بحریہ نے ایک افریقی ملک کے پرچم بردار جہاز کو اس وقت روکا جب وہ راستہ بھٹک کر مصر کی سمندری حدود میں داخل ہوا۔ حکام کے مطابق جہاز کا چودہ رکنی عملہ اور اس میں لادے ہوئے ایک سو پانچ کریٹس میں موجود نامعلوم نوعیت کے ہتھیار اور اسلحہ کسی افریقی سیکیورٹی کمپنی کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔

مصری حکام کے مطابق بحیرہ احمر کی سفاگاہ بندرگاہ پر مشتبہ جہاز کا عملہ زیر حراست رہے گا تاوقتیکہ بحری جہاز میں لیجائے جانے والے اسلحے کے بارے میں تیقن حاصل نہیں کر لیا جاتا کہ اسے غیر قانونی طریقے سے سمگل نہیں کیا جا رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں