.

امارات میں 7 عربوں پر مشتمل القاعدہ کا نیٹ ورک گرفتار

تنظیم پر ریاست مخالف سرگرمیاں منظم کرنے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں سیکیورٹی حکام نے 'القاعدہ' سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد سیل کو گرفتار کیا ہے۔ اس خفیہ سیل میں سات عرب ملکوں کے افراد شامل تھے۔

جمعرات کے روز حکام نے بتایا کہ خفیہ سیل یو اے ای، اس کے شہریوں اور ملک میں مقیم تارکین وطن کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ اس مقصد کے لئے سیل میں مختلف لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا تھا تاکہ 'القاعدہ' کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ افراد تنظیم کو مالی اور لاجسٹک تعاون پیش کرنے کے پابند تھے تاکہ 'دہشت گرد' تنظیم اپنے سرگرمیوں کا جال دوسرے ملکوں تک پھیلا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے یو اے ای کے سیکیورٹی ادارے ملزمان سے تفتیش کر رہے ہیں تاکہ ان کا چلان عدالت میں پیش کیا جائے سکے۔