"شامی حکومت کی سکڈ میزائل بیٹریاں تباہ کی جائیں"

یورپی یونین انقلابیوں کو اسلحہ فراہمی پرآئندہ ہفتے غور کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی اپوزیشن نے اپنے حامی مغربی اور عرب ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ بشار الاسد حکومت کو اپنے ہی عوام پر زمین سے زمین پر مار کرنے سکڈ میزائل حملے رکوانے کی خاطر دمشق کے خلاف فضائی حملے کریں تاکہ عام شہریوں کو مہلک میزائل حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں شامی اپوزیشن اتحاد نے فوری طور پر 'ہدفی' حملے کرنے کی اپیل کی۔ بشار الاسد مخالف اتحاد نے مطالبہ کیا کہ شامی فوج کے زیر انتظام سکڈ میزائل داغنے والی بیٹریوں کو تباہ کیا جائے۔

اپوزیشن نے بیان میں امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی سیکیورٹی کونسل ایک قرارداد منظور کرے گی جس میں شامی حکومت کی جانب سے اپنے ہی عوام کے خلاف بیلسٹک اور کیمیائیی اسلحہ کے استعمال کی مذمت کی جائے گی۔

ادھر برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی یونین آنے والے چند ہفتوں میں شامی اپوزیشن کو اسلحہ فراہمی پر پابندی کو نرم کرنے کی بابت بات کرے گی کیونکہ ابتک ای یو کے فیصلے کی روشنی میں شامی اپوزیشن کو اسلحہ فراہم نہیں کیا جا سکتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں