مسلح افراد کا عراقی گورنری صلاح الدین کے سلیمان بیک علاقے پر قبضہ

عراقی فوج کو شمالی بغداد سے 15 کلومیٹر باہر دھکیل دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نےعراقی صوبے کردستان اور بغداد کو ملانے والی شاہراہ پر واقع صلاح الدین گورنری کے علاقے سلیمان بیک پرقبضہ کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق مسلح افراد نے سلیمان بیک کے علاقے پر عراقی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد قبضہ کیا۔

حکام کے بہ قول مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسسز کو شمالی بغداد سے 150 کلومیٹر دور باہر دھکیل دیا اور وہاں واقع سرکاری عمارتوں کا کنڑول سنبھال لیا۔ نیز اس کارروائی میں انہوں نے فوجی ساز و سامان پر بھی قبضہ کر لیا، جس کے بعد کردستان اور بغداد کے درمیان اہم اسٹرٹیجک راستہ بند ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں