اسرائیلی حملے نے تمام آپشن کھول دیئے ہیں: شامی وزیر اطلاعات

شامی دہشت گردوں اور اسرائیل کے درمیان مضبوط رابطے موجود ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شامی وزیر مواصلات عمران الزعبی کا کہنا ہے اگر کوئی حکومتی کمزوری پر تکیہ کرتے ہوئے اپنا حساب چکانا چاہتا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ دمشق پر اسرائیلی حملوں کے بعد سارے آپشن کھول دیئے ہیں۔

نیوز کانفرنس کے دوران پالیسی بیان دیتے ہوئے عمران الزعبی نے کہا کہ اسرائیل اور شام میں ہماری حکومت کے خلاف برسرپیکار 'دہشت گرد انقلابیوں' کے درمیان انتہائی اہم نوعیت کے رابطے ہیں۔ ان کے بہ قول بین الاقوامی برادری کو اسرائیلی حملوں کے مضمرات پر غور کرنا چاہئے۔

اتوار کو علی الصباح دمشق پر کیا جانے والا حملہ شامی سرزمین پر تیسری کارروائی تھی، واضح رہے کہ شامی فوج نے اس حملے کا ابتک جواب نہیں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شامی عوام کا تمام ممکنہ طریقوں اور میسر وسائل میں رہتے ہوئے دفاع کریں گے۔ ہمارے عوام اور ملک نے کبھی دل چھوٹا نہیں کیا۔ اسرائیل کی یہ جارحیت ہمارے لئے نئی نہیں ہے۔

عمران الزعبی نے اپنے بیان میں کہا کہ شامی فوج اسرائیل اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی حملے کی تفصیلات جمع کرنے کے سلسلے میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنی نیوز کانفرنس میں انہوں نے پرعزم لہجے میں کہا کہ ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی مسلح افواج اور عوام پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں