شام سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ گولان کی پہاڑیوں پر آن گرا

اسرائیل کے مقبوضہ علاقے میں مارٹر گولے سے کوئی نقصان نہیں ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے اپنے زیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں پر سوموارکو ایک مارٹر گولہ گرنے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ یہ گولہ شام کی جانب سے فائر کیا گیا تھا۔

اسرائیل کے زیرقبضہ علاقے میں یہ مارٹر گولہ صہیونی فوج کے شامی دارالحکومت دمشق کے نزدیک تین فوجی تنصیبات پر فضائی حملے سے ایک روز بعد گرا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شام کے سرحدی علاقے میں جاری خانہ جنگی کے دوران یہ گولہ ادھر آیا ہے اور اس واقعہ کا اس کے دمشق پر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران متعدد مرتبہ شامی علاقے میں سرکاری فوج اور باغی جنگجوؤں کے درمیان جاری لڑائی میں مارٹر گولے گولان کی پہاڑیوں پر آکر گرے ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں اسرائیل کو نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں