.

جیش الحر کے آپریشن میں بدنام زمانہ صیدنایا جیل کا سربراہ ہلاک

منفرد آپریشن کے دوران مہلوک افسر کے متعدد ساتھی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی میڈیا سینٹر کے مطابق جیش الحر نے صیدیانا جیل کے انچارج کرنل طلعت محمد محفوظ کو قتل اور ان کے ناظم دفتر سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جیش الحر نے گرفتار شدہ شامی فوجیوں کے ریکارڈ شدہ پیغامات اپ لوڈ کئے ہیں۔ ان پیغامات سے پہلے ویڈیو میں جیش الحر کے اسپشل ٹاسک فورس کے کمانڈر جنرل صادق الامین نے بتایا کہ آزادی کے متوالے جنگجوؤں نے ایک 'یونیک' آپریشن میں صیدنایا جیل کے انچارج کرنل طلعت محمد محفوظ کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں مہلوک شامی افسر کے متعدد ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ریکارڈ شدہ پیغام میں جیش الحر نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی اور گرفتار شدہ شامی فوجیوں کے بیانات بھی نشر کئے ہیں۔ یاد رہے کہ صیدنایا جیل کا شمار شام کی اہم جیلوں میں ہوتا ہے۔ قیدیوں پر تشدد کی وجہ سے یہ جیل انسانی حقوق کی تنظیموں کا ہدف تنقید رہی ہے۔