یہ وقت مرسی کی کارکردگی جانچنے کا نہیں: حسنی مبارک کا انٹرویو

"تاریخ اور آئندہ نسلیں میرے مقدمے کا بہتر فیصلہ کرے گی"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مصر کے سابق معزول اور زیر حراست صدر حسنی مبارک نے کہا ہے کہ صدر محمد مرسی کی کارکردگی کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ انہیں [صدر محمد مرسی] کو پہلی مرتبہ ملکی امور چلانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

سن دو ہزار گیارہ میں اپنی معزولی کے بعد سے حسنی مبارک کا یہ پہلا انٹرویو قرار دیا جا رہا ہے جو گزشتہ روز ان کی قاہرہ پولیس اکیڈیمی میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی توڑنے والے 'الوطن' اخبار کے ایک صحافی نے ان سے کمرہ عدالت میں داخلے سے قبل لیا تھا۔

اتوار کے روز 'الوطن' اخبار میں شائع ہونے والے اس مختصر انٹرویو میں حسنی مبارک نے کہا کہ محمد مرسی نئے نئے صدر بنے ہیں اور انہیں زمام کار چلانے کے سلسلے میں بھاری بھرکم کام کرنے پڑ رہے ہیں، اس لئے ہمیں ان کی کارگردگی کو فوری طور پر نہیں چانچنا چاہئے۔ پچاسی سالہ زیر حراست مصری صدر کے یہ خیالات الوطن میں شائع ہوئے جنہیں برطانوی خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' نے فوری طور پر انگریزی ترجمے کے ساتھ اپنے نشریئے کا حصہ بنایا۔

معاشی مسائل کے ہاتھوں تنگ عوام نے ایک بڑی عوامی انتفاضہ بپا کر کے صدر مرسی کو اقتدار سے باہر کیا تھا۔ اسی معاشی بدحالی کا حوالہ دیتے ہوئے محمد مرسی نے کہا کہ غریبوں کی یہ حالت مجھ سے دیکھی نہیں جاتی۔

یاد رہے مؤقر مصری اخبار 'الوطن' صدر محمد مرسی کا شدید نقاد ہے۔ اخبار اخوان المسلمون اور صدر مرسی کی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتا رہتا ہے۔

حسنی مبارک نے کہا کہ انہیں فکر ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ مصر کو 4.8 ارب ڈالر مالیت کا قرضہ دینے پر تیار ہو گا یا نہیں کیونکہ ملک کی دگرگوں معیشت کو سہارا دینے کی خاطر قاہرہ کو یہ قرضہ ملنا انتہائی ضروری ہے۔

امسال ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی تاریخ قریب آ رہی ہے اور ایسے میں صدر مرسی کو آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کا معاہدہ مکمل کرنا ہے۔ زیر حراست صدر مبارک کو ملکی سیکیورٹی کے بارے میں تشویش ہے کیونکہ اس میں کمزوری کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور جزیزہ نما سیناء میں اسلامی عسکریت پسند جڑیں پکڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "تاریخ میرے مقدمے کا بہتر فیصلہ کرے گی اور آنے والے نسلیں مجھے ایک 'فیئر' حکمران کے طور پر دیکھیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں