اسرائیلی چینل نے دمشق ہوائی اڈے پر اسلحہ گودام کی تصاویر چلا دیں

اسلحہ گودام میں رکھے میزائل حزب اللہ کے ہاتھ لگنے سے پہلے تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے سیٹلائٹ ٹی وی چینل ٹو نے جمعرات کے خبرنامے میں چند تصاویر دکھائی ہیں جن کے بارے میں چینل کا دعوی ہے کہ ان میں دکھائی جانی والے تنصیبات دراصل دمشق کے بین الاقوامی اڈے پر اسلحہ گودام ہیں جنہیں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔

چینل کے مطابق ہدف بنائے جانے والے گودام میں ان میزائیلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جنہیں مبینہ طور پر بشار الاسد حکومت نے لبنانی شیعہ تنظیم حزب اللہ کو منتقل کرنا تھا۔ تصاویر میں دمشق ہوائی اڈے کو حملے سے پہلے اور بعد میں تباہ شدہ دونوں حالتوں میں دکھایا گیا ہے۔

ادھر امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" نے اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیب، شام میں دیگر اہداف کو نشانہ بنانا چاہتا ہے تاکہ عہدیدار کے بہ قول جدید اسلحہ حزب اللہ کے ہاتھ روکا جا سکے۔ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل حزب اللہ کو اسلحہ منتقلی روکنے میں پوری طرح یکسو ہے کیونکہ لبنانی تنظیم کے ہاتھ اسلحلہ لگنے سے علاقے کا امن متاثر ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی عہدیدار نے شامی صدر بشار الاسد کو خبردار کیا ہے کہ وہ تل ابیب کے ساتھ پنجہ آزمائی سے گریز کریں۔ ایسا کرنے سے ان کی حکومت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں