بغداد میں تین بم دھماکوں میں کم سے کم 14 افراد ہلاک

امریکی انخلا کے بعد عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے کی مارکیٹ میں ہونے والے تین بم دھماکوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دو دھماکے بغداد کے شمال مشرقی علاقے صدر کے مصروف بازاروں میں ہوئے جس میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے اور 18 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تیسرا دھماکہ ضلع کمیلیا میں واقع ایک چھوٹی مارکیٹ میں ہوا جہاں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سن 2011 میں عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے اقلیتی سنی برادری اور اہل تشیع کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔

اس طرح کے حملوں سے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے جس میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں