مشرقی لبنان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، تین فوجی ہلاک

مسلح افراد رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنانی سیکیورٹی حکام کے مطابق شامی سرحد کے قریب مشرقی لبنان کے علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین فوجی ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کو بتایا کہ لبنانی فوجی مسلح حملہ آوروں کا نشانہ اس وقت بنے جب ان پر فور ویل ڈرائیو گاڑی سے مسلح افراد نے عرسال کے داخلی دروازے پر فائر کھولا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے لبنانی فوج کے عرسال میں تعنیات فوجی یونٹ کے داخلی دروازے پر لگے ناکے پر پیر کو رات گئے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں تین فوجی ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم مسلح افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں