ملالہ یوسفزئی کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات

شیخ محمد کی ملالہ کو تعلیم کے فروغ کے لئے مزید لگن سے کام کی تلقین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

طالبان پاکستان کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور اپنے علاج میں مالی معاونت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان نے ملالہ یوسف زئی کے عزم اور حوصلے کی داد دی اور کہا کہ ملالہ نے پوری دنیا میں محبت اور امن کے پیغام کو عام کیا اور ملالہ کی کوشش اور ہمت پوری دنیا میں تعلیم کے فروغ میں مدد دے گی. امن مشن میں ملالہ یوسف زئی کی مدد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے اور مجھے امید ہے کہ ملالہ تعلیم کے فروغ کے لیے یوں ہی کام کرتی رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں بھی خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا پورا حق دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سوات میں ملالہ یوسف زئی پر طالبان نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئیں اور انہیں علاج کے لئے برطانیہ منتقل کیا گیا، برطانیہ منتقل کرنے کے لئے ایئرایمبولینس متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہی فراہم کی گئی تھی۔ ان دنوں وہ لندن کے ایک سکول میں زیر تعلیم ہیں.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں