.

بحرینی دارلحکومت میں بم دھماکا، 7 پولیس اہلکار زخمی

دھماکا مغربی کالونی بنی جمرہ میں ہوا: العربیہ نامہ نگار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرینی دارلحکومت منامہ کے مغربی قصبے بنی جمرہ میں بدھ کی شب ایک مقامی ساختہ بم پھٹنے سے سات پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کے وقت سات اہلکاروں پر مشتمل پولیس کی گشتی پارٹی علاقے میں معمول کی گشت پر تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا۔ زخموں کی شدت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ مضروب کی ٹانگ کاٹنا پڑی۔

پولیس کو بنی جمرہ کے علاقے میں گولا بارود کا ایک گودام بھی ملا ہے جس میں مقامی طور پر تیارکردہ گیس بم ملے ہیں۔ منامہ میں بنی جمرہ کا علاقہ بحرین کی ریڈیکل جماعتوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

بحرین حکومت کی جانب سے لبنانی تنظیم حزب اللہ سے لین دین پر پابندی کے بعد پولیس کو ایسے واقعات کی توقع تھی، علاقے میں حزب اللہ کے قریب سمجھی جانے والے جماعتوں کا بھی دفتر موجود ہے