.

جیش الحر نے شامی نیشنل الائنس میں نصف نشتوں کا مطالبہ کر دیا

مطالبہ جیش الحر کی سپریم کمان کونسل کی جانب سے دہرایا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی انقلاب کی ملڑی ہائی کمان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نیشنل الائنس کو خبردار کیا ہے کہ اگر انقلابی جماعتوں کو اتحاد کی پچاس فیصد نشتوں پر نمائندگی نہ دی گئی تو وہ اتحاد کو فراہم کردہ قانونی جواز واپس لے لیں گے.

فوجی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں موجود لڑنے والے اپوزیشن رضاکاروں اور انقلابیوں کی نمائندگی میں پس و پیش سے کام لینے کی پالیسی میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی.

بیان میں مزید کہا گیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ شامی انقلاب کے تمام فریق جن کی نمائندگی شامی انقلاب کی سپریم ملڑی کمان کونسل میں موجود ہے وہ عسکری انقلابی عناصر کے طور پر نیشنل الائنس میں پچاس فیصد نشتوں پر نمائندگی کا دعوی کرتے ہیں.