اخوان المسلون آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکے گی

صدارتی ترجمان نے احتجاج روکنے کیلیے اخوان کی طرف ہاتھ بڑھا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری ایوان صدر کےعبوری ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اخوان المسلمون آئندہ انتخابات میں حصہ لے سکے گی۔ واضح رہے کہ سے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو گزشتہ بدھ کے روز جب سے فوجی سربراہ نے برطرف کیا ہے، معزول صدر کا حامی گروپ مسلسل اور ملک بھر میں احتجاج کر رہا ہے اور آئندہ دنوں بھی اس احتجاج کو جاری رکھنےکا اعلان کر رکھا ہے۔ ملک میں ڈاکٹر مرسی کے حق میں جاری اس شدید اور خوفناک احتجاج کی لہر کو روکنے کے لیے عبوری صدارتی ترجمان نے یہ بیان دے کر اخوان المسلون کی طرف ہاتھ بڑھایا ہے تاکہ ملک میں جاری کشیدگی کو ختم کیا جاسکے۔

ترجمان کا کہنا تھا: "ہم ہر ایک کی طرف ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں کیوںکہ ہر کوئی مصری قوم کا حصہ ہے"۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق عبوری صدارتی ترجمان اخبار نویسوں کو بتایا کہ اخوان المسلموں کو انتخابات میں حصہ لینےکے پہلے بھی بار ہا مواقع مل چکے ہیں اور آئندہ صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لینے کا پورا موقع ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی اہم ہے کہ فوج اگرچہ ملک کو نیا سیاسی روڈ میپ دینے کااعلان کر چکی ے تاہم ابھی تک نئے صدارتی انتخاب کے لیے تاریخ کا تعین کرنا باقی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں