.

بحرین: پولیس سینٹر پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار جاں بحق

حکام نے واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین کے دارالحکومت"منامہ" کے قریب ایک پولیس سینٹر پر نامعلوم افراد کی جانب سے کئے جانے والے بم حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ بحرینی سیکیورٹی چیف جنرل طارق حسن الحسن نے بتایا کہ یہ واقعہ منامہ سے چند کلو میٹر دو "سترہ" کے مقام پرپیش آیا۔

جنرل الحسن کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس سینٹر پر دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے جوابی کارروائی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔ خیال رہے کہ جنوبی منامہ میں جزیرہ سترہ میں قائم یہ پولیس مرکز حملہ آوروں کی کارروائیوں کا مسلسل نشانہ بنتا رہتا ہے۔

اُدھر بحرین میں"العربیہ" کے نامہ نگار محمد العرب نے اپنے مراسلے میں بتایا کہ جزیرہ "سترہ" بحرین فریڈم موومنٹ اور بعض غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث گروپوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔ جزیرے میں "سترہ" پولیس سینٹر اس علاقے کا واحد مرکز ہے جو ماضی میں بھی شدت پسندوں کے حملوں کا نشانہ رہا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں اس پولیس سینٹر پر چار متربہ حملہ کیا گیا۔ تازہ کارروائی ہفتے کی شام کی گئی جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ پچھلے دو ماہ کے اندر یہ اس پولیس سینٹر کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

بحرین وزارت داخلہ کے مطابق حکام نے پولیس سینٹر پرحملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اس سلسلے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔