.

حماس پولیس نے جعلی کرنسی سازوں کا گروہ پکڑ لیا

جعلی اسرائیلی کرنسی، پرنٹرز اور کیمیکل بھی برآمد کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی پولیس نے غزہ کی ساحلی پٹی میں ایک چھاپہ مار کارروائی میں تقریبا ساڑھے چار ملین امریکی ڈالرز مالیت کے برابر جعلی اسرائیلی کرنسی 'شیکل' قبضے میں لیے۔

غزہ پولیس ترجمان ایوب ابو شعار نے خبر رساں ادروں کو بتایا کہ پولیس نے ابتدائی طور پرگزشتہ ہفتے تین ا فراد پر مشتمل جعل سازوں کےایک ایسے گروہ کا سراغ لگایا جو کالے دھن کو سفید کرنے کے دھندے میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔

ان تینوں مشتبہ افراد کے گھر کی تلاشی کے دوران وہاں سےمختلف مشینیں، پرنٹرز، لیپ ٹاپس اور جعل سازی کے کاموں میں استعمال ہونے والے کیمیکلز بھی برآمد کئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ساحلی پٹی سے گرفتار کیے گئے ان جعلسازوں کا تعلق بھی ان تین جعلی کرنسی بنانے والوں کے سا تھ بھی ہو سکتا ہے۔