.

معزول مصری صدر کی جماعت کا ہیڈ کوارٹر بند کرنے فیصلہ

فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے دفتر سے اسلحہ برآمد ہوا: سیکورٹی حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری پراسیکیوشن نے معزول کیے گئے صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی جماعت 'فریڈم اینڈ جسٹس' پارٹی کا قاہرہ میں مرکزی دفتر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے قاہرہ میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے نمائندوں کو بتایا کہ 'فریڈم اینڈ جسٹس' پارٹی کے ہیڈکوارٹرز سے پولیس نے آتش گیر کیمیکل کے علاوہ تیز دھار آلات اور اسلحہ پکڑا تھا جو مبینہ طور پر صدر مرسی کی برطرفی کے خلاف تیس جون کو مظاہرہ کرنے والے لاکھوں افراد کے خلاف استعمال کیا جانا تھا۔

واضح رہے فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی اخوان المسلمون سیاسی بازو ہے۔ مصر کی عبوری حکومت نے معزول صدر مرسی کی جماعت کا ہیڈ کوارٹر بند کرنے کا اعلان ایسے موقع پر کیا ہے جب اخوان المسلموں نے اپنے کم از کم پینتیس حامیوں کے فوجی ہیڈ کوارٹر کے باہر مارے جانے کے بعد مزاحمت کی کال دی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مصر کے ایک دوسرا شام بننے سے پہلےاس میں مارے جانے والے سیاسی کارکنوں اور غیر آئینی واقعات کا نوٹس لے۔