اردن سے آنے والے مسافر جہاز کی تل ابیب میں ہنگامی لینڈنگ

یونانی فضائی کمپنی کے جہاز میں 168 افراد سوار تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن سے آنے والے یونانی فضائی کمپنی کے ایک مسافر ہوائی جہاز کو جمعرات کے روز تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی- جہاز میں 168 مسافر سوار تھے-

'العربیہ' کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ جہاز کے اترنے سے پہلے ہوائی اڈے پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا- جس کے بعد طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی-

ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی ہنگامی لینڈنگ کا باعث بنی- ہنگامی لینڈنگ سے زخمی ہونے والے مسافروں کے بارے میں اطلاع نہیں ملی تاہم نامہ نگار نے ائر پورٹ حکام کے حوالے سے تصدیق کی کہ جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کامیاب اور محفوظ رہی-

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں