دس ہزار مکانوں پر مشتمل یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ طشت از بام

نئی بستیاں مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی یروشلم میں بنائی جائیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرئیلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے زیر قبضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے علاقے میں دس ہزار نئَےمکان بنا سکتا ہے، تاکہ یہودی آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی رہائشی ضرورت پوری کر سکے.

اس امر کا اظہار اسرائیلی وزیر ہاوسنگ اوری ایریل نے پارلیمنٹ کی فنانسس کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہے۔ ہاوسنگ کے وزیر نے یہودی آباد کاروں کے لیے ان دس ہزار نئے مکانوں کے تعمیراتی منصوبے کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ اس طرح مکانوں کی قیمتیں کنٹرول کی جا سکیں گی۔

اسرائیلی وزیر نے وضاحت کرتے ہوئے تین آبادیوں بیت، اریح، آفریم اور الکانایہ کا ذکر کرتے ہوئَے کہا امکانی طور پر نئے رہائشی منصوبے ملک کے مرکزی حصے میں قائم کیے جائیں گے۔ وزیر کا کہنا تھا نیشنل پارٹی یہودی بستیاں بنانے کے حق میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں