لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی کار پر بم حملہ، ایک ہلاک، تین زخمی

شام، لبنان سرحدی گذرگاہ کے نزدیک دو کاروں پر مشتمل قافلے پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان میں طاقتور شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے کارکنان کی ایک کار کو شام،لبنان سرحد کے نزدیک واقع علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے دوگاڑیوں پر مشتمل قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکے کے فوری بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

حزب اللہ کی کاروں پر شام کے ساتھ واقع ایک سرحدی گذرگاہ کے نزدیک بم حملہ کیا گیا ہے اور یہ واقعہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی حصے میں بم دھماکے کے بعد ایک ہفتے کے بعد پیش آیا ہے۔اس واقعے میں پچاس سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

حزب اللہ اس وقت شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں باغی جنگجوؤں کے خلاف جنگ میں پوری طرح ملوث ہوچکی ہے اور حزب اللہ کی حربی حمایت کی بدولت ہی شامی فوج وسطی قصبے القصیر میں باغیوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوسکی تھی۔اب حزب اللہ کے جنگجو شامی فوج کے ساتھ مل کر حمص اور دوسرے علاقوں میں شامی باغیوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں