جنوبی لبنان میں شامی حکومت کا اہم عہدیدار قتل

لبنان میں شامی عہدیدار کا قتل حالات کی سنگینی کی طرف واضح اشارہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دمشق ذرائع کے مطابق شامی حکومت کے ایک اہم عہدیدار اور ممتاز ٹی وی تجزیہ کار محمد درار جامو کو جنوبی لبنان کے ساحلی علاقے سرافند میں ان کے گھر کے باہر گولی مار قتل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کا الزام مسلح دہشت گرد گروپوں پر لگایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی لبنان، شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کے حوالے سے مشہور اور یہاں کے لوگ مذہبی اعتبار سے بھی بشارالاسد کے قریب سمجھے جاتے ہے۔

واضح رہے کہ محمد درار جامو عرب تارکین وطن کی عالمی تنظیم کے سیاسی شعبے کے سربراہ بھی تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انہیں لبنان میں بشارالاسد کا مضبوط سہارا قرار دیا جاتا تھا۔

شام میں سیاستدانوں، فوجی افسروں اور صحافیوں کا قتل کوئی اچنبھے کی بات نہیں لیکن لبنان میں کسی ممتاز شامی عہدیدار کا قتل لبنان میں بھی حالات کی سنگینی کا واضح اشارہ ہے۔ شام میں جاری خانہ جنگی کے بعد اب لبنان میں بھی بشارالاسد کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان بھی تصادم کا خدشہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں