.

مسلح گروپ نے بحرین کار دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

اشتر الشیرازیہ ایران کے قریب سمجھا جانے والا گروپ ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے حامی گروپ اشترالشیرازیہ بریگیڈ نے دعوی کیا ہے کہ بحرین کے شہر ریفا میں ہونے والے کار بم دھماکہ اس نے کرایا ہے۔ کار بم دھماکے کا یہ واقعہ ایک سنی مسلم مسجد سے ملحق کار پارکنگ کے لیے مختص جگہ پراس وقت پیش آیا جب لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کا ذریعہ بننے والی کار میں ایک گیس سلنڈر رکھا گیا تھا۔ تاہم خوش قسمتی سے اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ سیکورٹی حکام نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو کنٹرول میں لے لیا ضروری اقدامات کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

رفا کا علاقہ بحرین کے ولی عہد اور وزیر داخہ کے علاوہ دیگر اعلی حکام کی رہائش گاہوں سے متصل ہے ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شاہ حماد نے فوری طور پراس پرتشدد واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ خبر رساں اداروں نے شاہ حماد کا کار بم دھماکے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ''بحرینی عوام اس طرح کے واقعات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ اور ہمت رکھتے ہیں۔''

دریں اثناء شیعہ اپوزیشن کے اہم گروپ نے بھی اس واقعے کی اپنی ویب سائٹ پر مذمت کی ہے۔