قاہرہ میں ایرانی نیوز چینل 'العالم' کے ڈائریکٹر احمد السیوفی گرفتار

سیکیورٹی فورس کے چھاپے میں دفتر سے سامان کی ضبطی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے قاہرہ میں ایرانی ٹی وی چینل کے دفتر پر چھاپہ مار کر اس کے ڈائریکٹر احمد السیوفی کو حراست میں لے لیا ہے۔

عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ایران کے 'العالم' ٹی وی نے اپنے قاہرہ بیورو پر چھاپے کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ "سیکیورٹی حکام نے دفتر سے سامان بھی قبضے میں لے لیا۔ اس کارروائی کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔"

خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی وی چینل بغیر لائسنس کام کر رہا تھا۔

برطرف مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی، ایران کی اسلامی جمہوریہ سے بہتر تعلقات قائم کرنا چاہتے تھے۔ یہ تعلقات سنہ 1979ء میں آنے والے ایرانی انقلاب کے بعد سے ختم ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں