900 رضاکار مسجد حرام جبکہ 400 مسجد نبوی میں تعینات

مُعتمرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے 1500 رضاکار مامور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ہلال احمر اتھارٹی نے ماہ صیام کے دوران مسجد حرام اور مسجد نبوی میں معتمرین کو طبی سہولیات کی فراہمی پر 1324 رضا کار تعینات کیے گئے ہیں۔ ہلال احمر کے پبلک ایڈ منسٹریشن برائے رضا کارانہ امور کے یہ امدادی کارکن ہمہ وقت معتمرین اور زائرین کو الحرمین الشریفین میں طبی خدمات مہیا کر رہے ہیں۔

ہلال احمر کے عہدیدار اور ڈائریکٹر برائے پبلک ایڈ منسٹریشن ڈاکٹر احمد بن عبداللہ السلامہ نے روزنامہ "عکاظ" کو بتایا کہ ان کا ادارہ ہر سال ماہ صیام میں معتمرین کی سہولت کے لیے رضاکاروں کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس سال بھی تقریبا ڈیڑھ ہزار رضاکار معتمرین کی خدمت پر مامور ہیں۔ ان میں سے 900 رضاکار مسجد حرام میں تعینات ہیں جبکہ 400 کی مسجد نبوی فرائض سرانجام دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرعبداللہ السلامہ نے بتایا کہ مسجد حرام میں 20 مقامات پر رضاروں کو متعین کیا گیا ہے۔ ان میں سے دس مقامات پر مردانہ میڈیکل اسٹاف جبکہ دس جگہوں پر زنانہ نرسنگ اسٹاف متعین ہے۔ کچھ رضاکاروں کو ایمرجنسی سروسز کی فراہمی پر مامور کیا گیا ہے۔ تاہم معمول کے مطابق مسجد حرم میں مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے سے رات ایک بجے تک تمام مختص مقامات پر طبی عملہ معتمرین کی خدمت میں موجود ہوتا ہے۔ مسجد نبوی میں متعین چار سو رضاکار دن بارہ سے رات بارہ بجے تک طبی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ یہاں بھی رضاکاروں کو مرد و خواتین کے لیے الگ الگ دس دس مقامات پرتقسیم کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں