.

یمن: صنعا میں ایرانی سفارت خانے کا ملازم اغوا

مسلح اغوا کار ایرانی کو کسی نامعلوم مقام کی جانب لے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے دارالحکومت صنعا میں مسلح افراد نے ایرانی سفارت خانے کے ایک ملازم کو اغوا کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی شخص صنعا کے جنوب میں ڈپلومیٹک کوارٹر سے اپنی کار پر گذر رہا تھا۔ اس دوران مسلح افراد نے شاہراہ کو بلاک کردیا اور اس شخص کو زبردستی کار سے نکال کر کسی نامعلوم مقام کی جانب لے گئے ہیں۔

ان ذرائع کے مطابق فوری طور یہ واضح نہیں ہوا کہ ایرانی کو کس نے اغوا کیا ہے۔ یمنی حکومت کو اس وقت مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔ ان میں ملک کے جنوب میں علاحدگی پسندی کی تحریک، اسلامی جنگجوؤں کی مزاحمتی سرگرمیاں اور ملک میں امن وامان کی ابتر صورت حال نمایاں ہیں۔

یمن میں قبائلی بھی جیلوں میں بند اپنے عزیز واقارب کو رہا کرانے کے لیے غیر ملکیوں کو اغوا کرتے رہتے ہیں۔ قبل ازِیں 2012ء میں یمن کے جنوبی شہر عدن سے القاعدہ سے وابستہ جنگجوؤں نے سعودی سفارت کار کو اغوا کرا لیا تھا اور ابھی تک اس کو رہا نہیں کیا ہے۔