.

سڑک حادثے میں 15 مصری فوجی جاں بحق، 40 زخمی

نیل ڈیلٹا میں واقع صوبے میں فوجی بس کا مسافر لاری سے تصادم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے نیل ڈیلٹا میں واقع صوبے بحیرہ میں سڑک کے ایک حادثے میں پندرہ فوجی جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح حادثہ العلمین ہائی وے پر پیش آیا ہے جہاں فوجیوں کی بس ایک لاری کے ساتھ ٹکرا گئی۔ فوجی ذرائع نے بسوں کے تصادم میں پندرہ فوجیوں کی ہلاکت اور چالیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حادثے میں لاری کا ڈرائیور محفوظ رہا ہے۔

واضح رہے کہ مصر میں سڑک حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ اس کی وجوہ میں بدتر ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کے نفاذ میں نرمی نمایاں ہیں۔

مصریوں کی طویل عرصے سے ایک یہ بھی شکایت رہی ہے کہ ان کی حکومتیں ٹرانسپورٹ کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہیں، سڑکوں اور ریلوے لائنوں کی تعمیر ومرمت کا خاص خیال نہیں رکھا جاتا اور ان کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بھی آئے دن بڑے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔