بغداد کے قریب دو جیلوں پر مسلح افراد کے حملے، بڑے پیمانے پر ہلاکتیں

بدنام زمانہ ابوغریب جیل سے سیکڑوں قیدیوں فرار کی متضاد اطلاعات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراقی حکام کے مطابق بغداد کے قریب دو جیلوں پر مسلح افراد کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ قیدیوں کو آزاد کروانے کے لیے کیے گئے اس حملے میں41 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق بغداد کے شمال میں تاجی اور مغرب میں ابوغریب کی جیل پر حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں بیس سکیورٹی اہلکار اور اکیس قیدی شامل ہیں۔ جہادی عناصر کی ویب سائٹ پر البتہ کامیاب حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے، جن میں مبینہ طور پر ہزاروں قیدیوں کی رہائی کی بات کی گئی ہے۔

دوسری جانب شمالی عراقی شہر موصل میں ایک فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم 25 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں