"العربیہ" کے خلاف شر انگیز مہم نیوز چینل کی مقبولیت کا اعتراف ہے"

پروپیگنڈہ نظر انداز، چینل اپنا پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عرب دنیا میں تیزی سےعوامی مقبولیت کی منازل طے کرنے والے "العربیہ" نیوز چینل نے مخالفین کے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینل کے خلاف بعض ممالک اور مخصوص گروپوں کی جانب سے جاری شر انگیز مہم ٹی وی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

"العربیہ" کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "تیزی سے تبدیل ہوتے سیاسی منظرنامے کی پیشہ ورانہ انداز میں کوریج پر نیوز چینل کے خلاف طویل عرصے سے کئی محاذوں پرمنفی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ٹی وی چینل کو مخالفین کی جانب سے دروغ گوئی اور منظم حملوں کا سامنا ہے لیکن ٹی وی اپنا پیشہ وارانہ معیار برقرار رکھے گا۔

بیان میں شر انگیز مہم چلانے والوں کو واضح الفاظ میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ کسی گروپ یا ملک کی جانب سے جاری سازشیں "العربیہ" کو اپنے مشن سے باز نہیں رکھ سکتیں۔ ٹی وی کےخلاف جاری زہرآلود پروپیگنڈہ چینل کی عالمی مقبولیت کا اعتراف ہے۔ "العربیہ" نیوز چینل کی براہ راست نشریات اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذریعے خبر رسانی کی جو منزل طے کی ہے وہ مخالفین کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں ہو پا رہی ہے، چنانچہ مخالفین کا اصل چہرہ سامنے آنے لگا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ "العربیہ" کے خلاف کئی ممالک، تنظیمیں اور اہم شخصیات عرصہ دراز سے سرگرم ہیں اور چینل کو بدنام کرنے کے لیے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سمیت تمام ذرائع استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔ کئی ملکوں میں "العربیہ" کی نشریات بند کی گئیں۔ ٹی وی کے بیورو آفس اور کارکنوں پرحملے کیے گئے۔ اس کے باوجود ٹی وی نے اپنا پیشہ وارانہ معیار برقرار رکھا ہے۔ جب کچھ نہ بن پڑا تو مخالفین نے "العربیہ" کے جعلی ناموں کے ذریعے انٹرنیٹ پرفوٹیج اور خبریں چلانے کا سہارا لیا، لیکن مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں