مصری سرحد پر اسرائیل نے دفاعی جدید ترین میزائیل نصب کر دیے

وزیر دفاع موشے یعلون نصب کردہ جدید میزائل سسٹم کا معائنہ بھی کر چکے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے مصری جزیرہ نما صحرائے سینا سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں میزائل نصب کر دیے ہیں ۔ اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعلون مصری سرحدی میں نصب کیے گئے میزائل سسٹ٘م آئرن ڈوم کا باضابطہ معائنہ بھی کر چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے جدید میزائلوں کے معائنہ کے موقع پر کہا ''اس سے پہلے کہ عسکریت پسندوں اپنی توپوں کا رخ ہماری طرف موڑ دیں ہمارے لیے اقدامات کرنا ضروری ہو گیا ہے۔''

موشے یعلون نے مزید کہا کہ ''ہم امید کرتے ہیں کہ حالیہ واقعات کے ذمہ داروں سے نمٹنے کے لیے مصری فوج اور سیکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خلاف موثرحکمت عملی اختیار کرے گا۔''

واضح رہے کہ فوج کے ہاتھوں ڈاکٹر محمد مرسی کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے صحرائے سیناء میں انتہا پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے ہو گیا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ صحرائے سینا کے علاقے میں مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے ہاتھوں متعدد افراد مارے جا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں