.

غزہ میں حماس حکومت نے العربیہ ٹی وی کا دفتر بند کردیا

چینل پر حماس کی قیادت کے بارے میں غلط معلومات رپورٹ کرنے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ کی پٹی کی حکمراں فلسطینی تنظیم حماس نے العربیہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا دفتر بند کردیا ہے اور چینل پر حماس کی قیادت کے بارے میں غلط معلومات رپورٹ کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

حماس کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ عارضی طور پر العربیہ ٹی وی کے دفتر کو بند کررہے ہیں۔ انھوں نے جمعرات کو چینل کے تمام ملازمین کو دفتر کی عمارت میں داخل نہیں ہونے دیا۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق چینل کا دفتر غزہ شہر کے علاقے الرمال میں واقع ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ حماس کے حکام نے ملازمین کو خبردار کیا تھا کہ اگر انھوں نے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی تو انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس عمارت میں اور میڈیا اداروں کے دفاتر ہیں اور ان سب کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

حماس کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ ''العربیہ ٹی وی چینل نے مصر میں رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے حماس اور غزہ کے خلاف مذموم مہم شروع کررکھی تھی،اس لیے اٹارنی جنرل نے العربیہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے''۔