.

مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلے فضائی نگرانی شروع

رمضان سکیورٹی پلان میں غیر ملکی ماہرین سے بھی مدد لی گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ کی ہمہ وقت فضائی نگرانی کے لیے آٹھ طیارے مخصوص کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس ایوی ایشن نے فضائی نگرانی کا ایک ایسا پروگرام ترتیب دیا ہے، جس کے ذریعے مسلمانوں کے مقدس ترین شہر کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ رش کے دنوں میں ٹریفک کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کی بھی بروقت نشان دہی کی جا سکے گی۔

پولیس ایوی ایشن کے کمانڈر میجر جنرل محمد الحربی نے کہا کہ گزشتہ برسوں کی طرح رواں سال بھی رمضان کے دوران آنے والے معتمرین کی حفاظت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ جنرل الحربی نے واضح کیا کہ ان دنو ں رمضان المبارک کے لیے تیار کیے گئے سکیورٹی پلان کے تحت 250 افسران براہ راست حصہ لے رہے ہیں، 2500 فٹ کی بلندی سے ایس 92 طیارے سے علاقے کی ٹریفک کے بہاو کے نگرانی کے مقصد کے لیے ساتھ ساتھ پرواز کرتے ہیں۔ سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے آٹھ طیارے محو پرواز رہتے ہیں جبکہ باقی طیارے اپنے اڈوں پر تیار کھڑے رہتے ہیں۔

مکہ کی خصوصی حفاظتی ذمہ داریوں کے لیے تعینات افسران کی تربیت کے حوالے سے حربی نے کہا کہ انہیں ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیت دی گئی ہیں۔ افسران شاہراوں پر موجود ٹریفک کے مسائل ختم کرنے کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں مقدس شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی بھی نگرانی بھی کر رہے ہیں. میجر جنرل محمد الحربی نے مزید کہا کہ رمضان سیکیورٹی پلان میں بہت سے غیر ملکی ماہر ہوابازوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھایا گیا ہے۔