سیناء میں مصری سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 مسلح افراد ہلاک

شورش زدہ علاقے میں پولیس اورمسلح افواج کا جنگجوؤں کے خلاف آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کی سکیورٹی فورسز نے جزیرہ نما سیناء میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران کارروائی میں دس جنگجوؤں کو ہلاک اور بیس کو گرفتار کر لیا ہے۔

مصر کی سرکاری خبررساں ایجنسی مینا نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ''مسلح افواج اور پولیس نے شمالی سیناء میں مسلح دہشت گردوں کی تلاش میں کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دس مسلح دہشت گردعناصر مارے گئے ہیں''۔

شمالی سیناء میں سابق صدر حسنی مبارک کی فروری 2011ء میں عوامی انقلاب کے نتیجے میں رخصتی کے بععد سے مسلح جنگجوؤں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ آئے دن مصری سکیورٹی فورسز پر حملے کررہے ہیں۔

ان کے حملوں کے جواب میں مصری فورسز ان کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں لیکن اس کے باوجود اس شورش زدہ علاقے میں تشدد کا سلسلہ تھما نہیں اورتین جولائی کو مسلح افواج کے ہاتھوں منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے مسلح جنگجوؤں کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔اب تک سیناء اور مصر کے دوسرے علاقوں میں تشدد کے واقعات میں دوسو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں