عراق: خودکش بم دھماکے میں 8 کرد پولیس اہلکار ہلاک

شمالی شہر طوز خرماتو میں سکیورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراق کے شمالی شہر طوز خرماتو میں سکیورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر خودکش بم دھماکے میں آٹھ کرد پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراقی حکام کے مطابق خودکش بمبار نے دارالحکومت بغداد سے ایک سو ستر کلومیٹر شمال میں واقع شہر کے وسط میں کرد پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے اور ان کے قریب اپنی بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ضلع طوز خرماتو کے انتظامی سربراہ شالال عبدل بابان نے آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے نو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ یا فرد نے اس بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس طرح کے خودکش بم دھماکے عراق میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم کی کارستانی قرار دیے جاتے رہے ہیں۔ ماضی میں عراق میں القاعدہ کی مقامی تنظیم ریاست اسلامی پر سکیورٹی فورسز اور اہل تشیع پر حملوں کے الزامات عاید کیے جاتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں اس سال اب تک تشدد کے واقعات میں چار ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ان میں آٹھ سو صرف جولائی میں مارے گئے ہیں۔ پڑوسی ملک شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے بھی عراق میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ عراق کے اہل سنت شامی صدر بشارالاسد کے خلاف برسرپیکار باغی جنگجوؤں کی حمایت کررہے ہیں جبکہ اکثریتی اہل تشیع شامی صدر بشارالاسد کے حامی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں