.

مصر: زیر حراست معزول صدر سے یورپی یونین کی رہنما کی ملاقات

کیتھرین آشٹن کی جنرل السیسی اور کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین آشٹن نے زیر حراست مصر کے معزول صدر ڈاکٹر مرسی سے نامعلوم جگہ پر دو گھنٹے کی تفصیلی ملاقات کی ہے۔

پیر کو رات گئے ہونے والی اس ملاقات میں مصر کی تازہ سیاسی اور امن و مان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گی جبکہ کیتھرین آشٹن نے ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کے لیے زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں بشمول اخوان السملمون عبوری مدت کے لیے قائم حکومت میں حصہ لے کر اپنا کرادار ادا کرے

بارہ دنوں کے دوران مصر کے دورے پر دوسری مرتبہ آنے والی کیتھرین آشٹن نے اپنے دورہ مصر کے موقع پر مصری فوج کے سربراہ اور ڈاکٹر مرسی کی برطرفی کے اصل کردار جنرل عبدالفتاح السیسی کے علاوہ عبوری کابینہ کے ارکان اور اخوان المسلمون کے سیاسی ونگ فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ۔

ڈاکٹر مرسی سے کیتھرین آشٹن کی اس ملاقات کا انکشاف کوسی جینکک نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کیا ہے۔ امکان ہے کہ کیتھرین آشٹن منگل کے روز کسی بھی وقت اپنی اس اہم ملاقات کے حوالے سے میڈیا سے خود بھی بات کریں گی۔

یورپی یونین کی خارجہ امور کی ذمہ دار کیتھرین آشٹن گزشتہ چھے ماہ سے مصر کے سیاسی متحارب گروہوں کے درمیان مصالحت اور رابطے کا کام کر رہی ہیں ۔انہوں نے اپنی مصر آمد کے موقع پر کہا تھا کہ وہ تمام جماعتوں سے مطالبہ کریں گی کہ وہ اس عبوری مدت کی حکومت میں حصہ لیکر ملک کو جمہوری ٹریک پر بحال کرنے کی کوشش کریں ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مرسی تین جولائی سے اپنی برطرفی کے روز سے ہی زیرحراست ہیں اور ان سے عبوری حکومت اور فوجی انٹلیجنس بعض معاملات میں تفتیش کر رہی ہیں