لبنانی دارالحکومت کے نزدیک دو راکٹ گرنے سے دھماکے

صدارتی محل کے داخلی دروازے سے چند میٹر کے فاصلے پر راکٹ حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نزدیک کسی نامعلوم مقام کی جانب سے فائر کیے گئے دو راکٹ گرنے سے دھماکے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک راکٹ صدارتی محل کے بیرونی دروازے سے چند میٹر کے فاصلے پر گرا ہے۔

ایک لبنانی ذریعے نے کہا ہے کہ ان راکٹوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اے ایف پی کے ایک فوٹو گرافر کی اطلاع کے مطابق ایک راکٹ صدارتی محل سے صرف ایک سومیٹر کے فاصلے پر واقع مکان کے باغیچے میں گرا ہے۔

لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی اے این آئی کی اطلاع کے مطابق دوسرا راکٹ دارالحکومت کے جنوب مشرق میں آٹھ کلومیٹر فاصلے پر واقع علاقے بعبدہ میں فوج کے ایک تربیتی کیمپ کے نزدیک گرا ہے۔

لبنانی دارالحکومت میں اس سے پہلے اپریل اور مئی میں بھی دو مرتبہ دو، دو راکٹ گرچکے ہیں۔ لبنان میں پڑوسی ملک شام میں جاری خانہ جنگی کے متحارب فریقوں کی حمایت یا مخالفت کی وجہ سے کشیدگی پائی جارہی ہے۔ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کھلے بندوًں شامی صدر بشارالاسد کی حمایت کررہی ہے اور وہ ان کی حمایت میں لڑنے کے لیے اپنے جنگجوؤں کو شام بھیج رہی ہے جبکہ لبنان کے اہل سنت شامی صدر کی فورسز کے خلاف برسر پیکار باغی جنگجوؤں کی حمایت کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں