عرب امارات: 10 لاکھ درہم جرمانہ ادا نہ کرنے پر خاتون گرفتار

اٹھائیس سالہ خاتون نے 4 برسوں میں 1551 مرتبہ قانون شکنی کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی کی شہری ایک 28 سالہ خاتون کو تقریبا 10 لاکھ درہم جرمانہ ادا نہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جرمانہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیا گیا تھا جس کی عدم ادائیگی پر گرفتار کرنا ضروری ہو گیا۔

خاتون کے جرمانوں کی کل واجب الادا رقم 928٫000 درہم ہے جو کہ دبئی کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے پراسیکیوٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اب تک کسی خاتون کو پہلی بار اتنا بھاری جرمانہ کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کو مزکورہ خاتون کو جرمانے کی سفارش اس وقت کرنا پڑی جب زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنسوں کا معمول کے مطابق الیکٹرانک چیک اپ جاری تھا۔ دبئی پولیس کو ریکارڈ چیک کرنے کے دوران معلوم ہوا کہ اس خاتون نے سال 2009 سے 2013 کے درمیان 1551 مرتبہ قانون کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر انہیں جرمانہ کیا گیا تھا۔

راس الخیمہ ٹریفک پراسیکیوشن کے چیف زید احمد نے بتایا ہے کہ"یہ جرمانہ اس وقت اتفاقا سامنے آگیا جب ٹریفک اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زائد المعیاد ڈرائیونگ لائسنسوں والے ڈرائیورز کی تلاش کررہے تھے۔"

ان جرمانوں میں زیادہ ترحد رفتارسے تیز گاڑی چلانے کی بنیاد پر کیے گئے تھے۔ خاتون نے نہ صرف سال 2009 کے بعد اپنے ڈرائیونگ لائسنس میں تجدید نہ کروائی تھی بلکہ ان جرائم کی صحت سے انکار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں