مصری فوج کے سربراہ کی اسلامی تحریکوں کی قیادت سے ملاقات

جنرل السیسی کا بحران کے پرامن حل تلاش کی ضرورت پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی نے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور عبوری حکومت کے درمیان جاری ڈیڈلاک کو ختم کروانے کے لئے اسلامی تنظیموں کے رہنمائوں سے ملاقات کی ہے۔

مصری فوج کے ترجمان کرنل احمد عالی نے بتایا کہ " جنرل السیسی نے اسلامی تحریکوں کے نمائندوں سے ہفتے کی شب ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ اگر فریقین تشدد کا راستہ نہ اپنائیں تو اس بحران کے کئی پر امن حل موجود ہیں۔"

ترجمان نے فوجی سربراہ سے ملاقات کرنے والے اسلامی تحریک کے قائدین کے نام جاری نہیں بتائے۔ مصری حکام نے معزول صدر کے حامیوں سے متعدد بار مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاہرہ میں جاری دھرنے ختم کردیں۔ لیکن مرسی کے حامیوں کا اصرار ہے کہ اس بحران کے کسی بھی ممکنہ حل سے پہلے مصر کے پہلے جمہوری صدر کو بحال کیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں