کویت کی نئی کابینہ کی تشکیل مکمل ہو گئی

مصطفی الشاملی وزیر تیل، خالد الحماد وزیر داخلہ اور سالم الصباح وزیر خزانہ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت میں گزشتہ مہینے ہونے والے انتخابات کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل کر دی گئی ہے۔ نئی کابینہ میں وزیر تیل مصطفی الشاملی، وزیر داخلہ محمد خالدالصباح اور وزیر خزانہ سالم الصباح ہوں گے۔ مصطفی الشاملی سابقہ کابینہ میں بھی شامل تھے اور انہیں ایک مرتبہ پھر اہم وزارت تفویض کی گئی ہے۔

کابینہ کی تشکیل سے پہلے کویتی قانون کے مطابق رخصت ہونے والی کابینہ نے پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس چھ اگست کو بلانے کے ڈرافٹ کی منظوری دی۔ واضح رہے پچھلے ماہ ہونے والے انتخابات میں لبرل اور شیعہ کمیونٹی کے امیدواروں کو سخت دھچکے کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہیں آدھی سے زیادہ نشستیں گنوانا پڑیں۔ عدالتی حکام کی طرف سے جاری کیے گئے پارلیمانی انتخابی نتائج کے مطا بق شیعہ امیدوار پچاس میں سے صرف آٹھ نشسوں پر جیت سکے جبکہ اس سے پہلے منتخب کردہ ایوان میں انہوں نے 17 نشستیں جیتی تھیں۔ تاہم ایک عدالتی فیصلے کے باعث ان کی یہ نشستیں ختم ہو گئی تھیں۔

عرب بدووں کے قبائل اور لبرل طبقات نے بھی گزشتہ ماہ ہونے والےانتخابات کے دوران بائیکاٹ کرنے کے بجائے شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔ نئی پالیمنٹ میں لبرل گروپ نے تین نشستیں جیتیں، سنی اسلام پسندوں نے سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ بدو قبائل نے پارلیمنٹ میں اپنی پہلے والی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں