بشار الاسد کے بعد خاتون اول بھی سوشل میڈیا پر متحرک

اسماء لاسد کو فیس بک پر غریبوں میں 'فتوش تقسیم کر تے دکھایا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے صدر بشار الاسد کو سوشل میڈیا پر متحرک دکھانے اور عوامی سطح پر ان کا ''امیج'' بہتر بنانے کے لیے انسٹا گرام کے ذریعے کوششوں کے بعد شامی صدر کی میڈیا ٹیم نے خاتون اول اسما الاسد کو بھی سوشل میڈیا پر متحرک کرنا شروع کردیا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران لیلۃ القدر کے حوالے شامی خاتون اول کی ایسی منتخب تصاویر سامنے لائی گئی ہیں جن میں وہ روائتی شامی ڈششز'' فتوش'' اور "كبسة" بنا کر ضرورت مندوں میں تقسیم کر رہی ہیں۔

شامی صدر کی میڈیا ٹیم نے خاتون اول کی تصاویر ایوان صدر کے ''فیس بک آئی ڈی'' پر ہی ''اپ لوڈ'' کی ہیں۔ فیس بک پر ان کی تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق شامی صدر کی اہلیہ نے ضرورت مندوں کے لیے کھانا ایک یتیم خانے کی خواتین کے ساتھ مل کر بنایا ہے۔

خاتون اول کی تصویر کےساتھ فیس بک پر بعض تبصرے بھی موجود ہیں۔ واضح رہے بشار الاسد کی انسٹا گرام کے ذریعے سامنے لائی گئی تصاویر پر بھی صرف مثبت تبصرے موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں