.

سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

مملکت میں روئیت ہلال کی کئی شہروں سے شہادتیں موصول ہوئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظرآنے کے بعد آج عیدالفطر پورے مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ سعودی عرب میں عدالتی کونسل کے زیراہتمام بدھ سات اگست کی شام ملک کے مختلف شہروں میں چاند دیکھا گیا۔ روئیت ہلال کی کئی شہروں سے ملنے والی شہادتوں کے بعد آج یکم شوال کا اعلان کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد خادم الحرمین الشریفین اور اعلیٰ عدالت کی جانب سے بالعموم پورے عالم اسلام بالخصوص سعودی عرب کے شہریوں کو عیدالفطرکی مبارک باد پیش کی گئی۔ قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے منگل کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی تھی، تاہم منگل کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

اُدھرخلیجی ریاستوں کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، اردن، فلسطین، لبنان، مصر، سوڈان، الجزائر اور لیبیا میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے.

سلطنت عمان اور مراکش میں کل جمعہ کو عید کا اعلان کیا گیا ہے۔ عراق میں اہل سنت والجماعت مسلک کے پیروکار آج عید منارہے ہیں جبکہ اہل تشیع نے اپنی عید الفطرکا اعلان کل جمعہ کے روز کیا ہے اور آج جمعرات کو انہوں نے روزہ رکھا ہے۔