.

پہلے سے زیادہ ضروری ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کیے جائیں:شاہ عبداللہ

"سرکش اور گمراہ عناصر دشمن کے ہتھیاروں سے بڑا خطرہ ہیں"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی شاہ عبداللہ نے سرکشی، گمراہی اور انحراف کی دعوت دینے والوں کےخلاف امہ میں اصلاحات کی خاطر ایک مضبوط موقف ساتھ کھڑے ہونے کا کہا ہے۔ انہوں اس امر کا اظہار عیدالفطر کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام عید میں کیا ہے۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ" بلاشبہ گمراہ کن فکر مسلم امہ کی کمر میں چھرا گھونپنے اور گہرا گھائو لگانے کے لیے کھلے دشمن کے ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے۔"

انہوں نے مزید کہا " تاہم اللہ کا اپنی مخلوق کے لیے یہ قانون ہے کہ کوئی شخص اپنے ہی ہاتھوں کی دسترس سے دور نہیں بھاگ سکتا۔'' شاہ عبداللہ نے کہا'' میں یہ گہرے کرب اوردکھ کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ ملت اسلامیہ سرکشی اور مزید خونریزی و تباہی کے لیے کوششوں، امہ کی اقدار اور اصولوں کو مسخ کیے جانے اور اسلام کے بقائے باہمی ، راستی اور برابری کے اصولوں سے تجاہل کے دور سے گزر رہی ہے۔"

"اس صورت حال سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب سے پہلے اپنا جائزہ لیں اور قران وسنت کے مطابق ان مسائل کا حل کریں۔" عرب دنیا کو بالخصوص اورپوری دنیا کو باعموم درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا " پہلے کے مقابلے میں زیادہ ضروری ہو گیا ہے کہ سنجیدگی کے ساتھ کہ ہم دہشت گردی کے خلاف مضبوط موقف کے ساتھ اقدامات کریں۔"